اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی
نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں تحریک انصاف کے
چیئرمین عمران خان کی جانب سے حکومت کے خلاف سول نا فرمانی کے تحریک شروع
کرنے اور بجلی کے بل ادا نہ کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر
بل ادا نہیں کیا جائے گا تو بجلی بھی نہیں ملے گی، اس بارے میں قانون بالکل
واضح ہے اور حکومت صرف اور صرف قانون اور آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتی
ہے۔
اس سے پہلے عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے
وزیر اعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے تک سول نافرمانی کی تحریک چلانے ، ٹیکس
اور تمام قسم کے یوٹیلٹی بلز ادا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

No comments:
Post a Comment