Monday, 18 August 2014

Nawaz Sharif Annouce The Mazakrati Team

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات کرنے کے لئے پانچ وزراءپر مشتمل معاون مزاکراتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی عبدالقادر بلوچ، عرفان صدیقی، اکرم درانی، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق پر مشتمل ہے۔ کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ دھرنے دینے والی دونوں سیاسی جماعتوں کے علاوہ دوسری سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کرے۔ قریبی ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یہ کمیٹی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید کی طرف اعلان کردہ مذاکراتی کمیٹی کی بھی معاونت کرے گی۔ دوسری جانب یہ کمیٹی آج ہی مذاکرات اور سیاسی رابطوں کا آغاز کرے گی۔

No comments:

Post a Comment